5 دسمبر، 2025، 9:34 AM

ایرانی جزائر اور آرش فیلڈ پر خلیج فارس تعاون کونسل کے دعوے بے بنیاد ہیں، ولایتی

ایرانی جزائر اور آرش فیلڈ پر خلیج فارس تعاون کونسل کے دعوے بے بنیاد ہیں، ولایتی

رہبر معظم انقلاب کے مشیر علی اکبر ولایتی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ایرانی جزائر اور آرش آئل فیلڈ پر دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔   

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مشیر اعلی علی اکبر ولایتی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل (PGCC) کے حالیہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان، جس میں تین ایرانی جزائر اور آرش آئل فیلڈ پر بار بار اور بے بنیاد دعوے کیے گئے، ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ بعض حکومتوں نے کشیدگی پیدا کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے اور تعمیری و عقلی برتاؤ کے بجائے غیر ملکی پالیسیوں کی پیروی کر رہی ہیں۔  

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ابوموسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک کے جزائر، اسی طرح آرش آئل فیلڈ، اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخی سرزمین کا لازمی حصہ ہیں اور ان کی ملکیت کے بارے میں کوئی بھی دعویٰ جھوٹا ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

News ID 1936904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha